the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی : 500 اور 1000 کے نوٹ بند کیے جانے کے فیصلہ کے بعد ملک بھر میں افراتفری کا ماحول برقرار ہے ۔ آج بھی لوگ صبح سے ہی اے ٹی ایم اور بینکوں کے باہر قطار لگائے ہوئے ہیں ۔ زیادہ تر اے ٹی ایم کام ہی نہیں کر رہے ، جبکہ بینکوں میں بھی کئی گھنٹوں کے انتظار کے بعد کچھ ہی لوگوں کو پیسہ مل رہا ہے ۔ لیکن ان کی دقتیں بھی کم نہیں ہیں ۔ بینک سے جو 2000 کا نوٹ مل رہا ہے ، وہ بھی کام نہیں آ رہا ۔ دکاندار کھلا پیسہ نہ ہونے کا حوالہ دے کر لوگوں کو لوٹا رہے ہیں ۔دہلی کے جامعہ نگر میں بینک کے باہر لگی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں ۔ لوگ صبح 5 بجے سے قطار میں کھڑے ہیں ۔ خواتین اپنے بچوں کے ساتھ



آئی ہوئی ہیں ، کیونکہ آج اسکول میں چھٹی ہیں اور گھر میں ان کی دیکھ بھال کے لئے کوئی نہیں ہے ۔
ممبئی میں تیسرے دن بھی لوگوں کی مصیبتیں کم نہیں ہوئیں ۔ صبح صبح لوگ اپنا کام کاج چھوڑ کر بینکوں کے باہر قطار میں کھڑے ہیں ۔ اے ٹی ایم بھی کام نہیں کر رہے ہیں اور اب نقد نہ ہونے سے لوگ پریشان ہیں ۔سیکٹر 18 نوئیڈ میں جہاں پہلے دن ایک ایک قطار تھی ، وہیں آج چار قطاریں ہیں ، اے ٹی ایم کا سرور ڈاون ہو گیا ہے ، جس کی وجہ سے لوگوں کو کافی پریشانیاں ہورہی ہیں ۔ دہلی کے گول مارکیٹ میں كینرا بینک ، یس بینک ، ایچ ڈی ایف سی ، اسٹیٹ بینک ، انڈین اوورسیز بینک اور سینٹرل بینک کے اے ٹی ایم بند ہیں ۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.